17 سالہ نوجوان یوٹیوب سے جرائم کرنا سیکھ گیا


نئی دہلی: بھارت میں 17 سالہ نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے جرائم کرنا سیکھا اور لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان نے یوٹیوب کی مدد سے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور واردات کے لیے یوٹیوب کا سہارا لینے لگا۔

نوجوان اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والوں کی مدد کے بہانے ان کا کارڈ حاصل کرتا تھا اور ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکال لیتا۔ یہ نوجوان اے ٹی ایم کے باہر رک کر ضعیف افراد کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرتے ہوئے پن نمبر معلوم کرلیتا اور بڑی چالاکی سے انہیں ڈپلیکیٹ کارڈ دے دیتا جبکہ اصل کارڈ خود رکھ لیتا تھا۔

نوجوان نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں اے ٹی ایم کارڈ فراڈ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم حاصل کی جس کے بعد اس نے طیاروں میں سفر کرنا اور فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کرنا شروع کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیلے کھانے پر 7 پناہ گزین ملک بدر

گزشتہ ماہ چتور سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون نے اے ٹی ایم سے رقم نکالے جانے کی شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس نے ضعیف خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 


متعلقہ خبریں