پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

خیبرپختونخوا میں غریب ڈھونڈ کر دکھائیں! پرویز خٹک کا اپوزیشن کو چیلنج

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئرحسین بخاری اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے بھتیجے احد خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے احد خٹک کو پارٹی پرچم گلے میں پہنایا، گلے لگایا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تحریک انصاف کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست ہوئی، لیاقت خٹک

احد خٹک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ سابق صدر پاکستان آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری  سمیت دیگر تمام قائدین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

کرپشن بڑھ گئی ہے، ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے: لیاقت خٹک

ہم نیوز کے مطابق نیئر حسین بخاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سمیت تمام نوجوان قیادت اب ملک کو چلانے جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں