امریکہ نے مانگے نہیں، عمران خان کہتا ہے اڈے نہیں دیں گے: فضل الرحمان

احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

ڈیرہ غازی خان: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اڈے مانگے نہیں لیکن عمران خان کہتا ہے ہم اڈے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ کو سپر پاور نہیں کہا جا سکتا ہے۔

عوام تباہ ہوگئی، بے حس وزیراعظم کو کوئی خیال نہیں، اب رات لمبی نہیں: شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ڈی جی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا کیونکہ عالمی دنیا کا کوئی بھی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھا۔

بلدیاتی انتخابات کو تسلیم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت مضبوط ہو گی توخارجہ پالیسی بھی مضبوط ہو گی جب کہ آج صورتحال یہ ہے کہ ہماراحکمران کہیں جاتا ہے توبھکاری کی طرح کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آج آپ نے پاکستان کا کیا حشر کردیا ہے؟

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری جنگ یہ ہے کہ اگر حکومت ہو گی تو آپ کے ووٹ کی بنیاد پر ہو گی اور اگر حکمران مسلط کیے جائیں گے تو بغاوت کے لیے سب سے پہلے ہم نکلیں گے۔

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوکریاں تو ملی نہیں البتہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا، پاکستان سے کشمیریوں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھ رہی ہے اور افغانستان اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کاروبار کر سکے۔

 


متعلقہ خبریں