ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے، ذبیح اللہ مجاہد


کابل: طالبان ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمیں ہر پہلو سے اپنے ہیروز پر فخر ہے۔

افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ نمیبیا کے خلاف ہماری قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر کرکٹ ہیروز، کرکٹ بورڈ اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں ہر پہلو سے اپنے ہیروز پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کے محمد شہزاد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 33 رنز بنائے اور محمد نبی 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نمیبیا کے جان نکول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 17 سالہ نوجوان یوٹیوب سے جرائم کرنا سیکھ گیا

نمیبیا نے 161 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آغاز اچھا نہیں ہوا۔ ابتدا میں ہی کریج ولیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ میچل وین صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔

نمیبیا کے جے جے سمتھ بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان کے نوین الحق اور حامد حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نوین الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں