راولپنڈی میں بند راستےکھل گئے ، میٹرو بس سروس بھی بحال


حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

ٹی ایل پی کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے۔راولپنڈی کی مصروف مری روڈپر لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے۔ ٹریفک پولیس نےتمام رکاوٹیں ہٹادیں۔مری روڈصدرسےفیض آبادتک ٹریفک بحال ہو گئی۔

راولپنڈی سے اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی گئی۔ سڑکیں اور میٹرو بس بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا تھا۔

مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کمیٹی اور ٹی ایل پی میں جو معاہدہ طے پایا اس کو حافظ سعد رضوی کی تائید بھی حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین میں مذاکرات پر سکون ماحول میں ہوئے، اس میں کسی کی فتح یا شکست نہیں ہوئی۔

معاہدے کی نگرانی کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، مفتی غلام غوث بغدادی اور انجینر حفیظ اللہ قلبی بھی اس کا حصہ ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ علما اور مشائخ نے اپنے تدبر سے اس معاملے کو حل کیا۔ قوم اضطراب میں مبتلا تھی۔ سڑکیں کاروبار بند معیشت ٹھپ تھی۔ ہم نے امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا۔ انہوں نے تمام علما اور تحریک لبیک کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں