ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے، مراد علی شاہ


 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے سب سے آئیڈیل کام کرکٹ ٹیم چلانا ہی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کہتے تھے ہم کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکےہیں۔اب کراچی آئیں اور وہاں کے لوگوں کا حال دیکھیں۔ہواؤں کا رخ اب بدل چکا ہے۔جن دو چار فیصد لوگوں نے ووٹ دیا تھا وہ بھی متنفر ہو چکے۔انشا اللہ آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے لوگوں کی اب ضمانتیں ضبط ہوں گی۔ جس طرح انہوں نے انتخابات جیتے وہ سب کو  معلوم ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت مشکل میں آتی ہے  تودوسروں کومددکے لیے پکارتی ہے،ہربات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے،وفاق بھی ہمارے حوالےکردیں۔ ہم بیک ڈور سے نہیں آئیں گے ہمیں عوام پوری ذمہ داری دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر اندازمیں حل ہوسکتاتھا۔حکومت جان بوجھ کرخود کوہرمشکل میں ڈا ل دیتی ہے۔ حکومت پہلے کام خراب کر کے پھر اسے ٹھیک کرنے پر مبارکباد چاہتی ہے۔ اس حکومت کو گورننس ہی نہیں آتی۔ احتجاج والا معاملہ بہتر طریقے سے ہینڈل ہو سکتا تھا۔مسائل کا حل ایک ہی ہے  کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں۔

انہوں نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستاٹی ٹیم کی مسلسل فتوحات پرٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے وزیراعظم صاحب نے کہا ہے کہ ٹیم کی یہ کارکردگی ان کی وجہ سے ہے۔میں نے پہلے ہی کہا تھا سب سے آئیڈیل کام ان کیلئے کرکٹ ٹیم چلانا ہی ہے۔ ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ احتساب عدالت اسلام آباد  میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت کے لیے پیش ہوئے تھے۔ مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم نیاز علی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کر دیا۔عدالت نے نیاز علی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 17نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے.

 


متعلقہ خبریں