پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا


اسلام آباد: پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا۔ وزیراعظم مہنگائی کو کم کرنے سے متعلق پیکج کا اعلان کریں گے۔

مہنگائی کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست ہوں گے اور ڈائریکٹ انتخابات کے ذریعے بڑے شہر اپنے اپنے مئیر کا انتخاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر با اختیار ہو گا۔

آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات ہوں گے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ مجھے اور اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس زیادتی پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے رویے پر ہم نے دوبارہ سر جوڑ لیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعطم مہنگائی کم کرنے سے متعلق پیکج کا اعلان کریں گے جس کے ذریعے براہ راست ایک کروڑ آبادی کو ریلیف دیا جائے گا۔

ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ وقت آنے پر کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے سے متعلق بتا دیا جائے گا۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنطیم پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اس موقع پر کہا کہ کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں بات کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں