اسپیکر بلوچستان اسمبلی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

اسپیکر بلوچستان اسمبلی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

کراچی: بلوچستان کے نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکربلوچستان اسمبلی منتخب

ہم نیوز کے مطابق اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کو نمونیا کی شکایت کے باعث نجی اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم انہیں طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

اس ضمن میں بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بلوچستان:عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ نئےقائد ایوان منتخب

واضح رہے کہ دو دن قبل جان جمالی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے لیکن علالت کے باعث ابھی تک وہ اپنے منصب کا حلف نہیں اٹھا سکے ہیں۔


متعلقہ خبریں