ایف بی آر: ڈیجیٹل ادائیگی کی تاریخ میں توسیع


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیجیٹل ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

ایف بی آر نےریکارڈ26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کی تاریخ میں 30 نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کی تاریخ میں 30 نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 21 (ایل اے) کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

پینڈورا پیپرز: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی طلبی

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ٹیکس گزاروں کی طرف سے اس ضمن میں مختلف درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں