بٹلر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی پہلی سنچری داغ دی


ابوظہبی: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی پہلی سنچری داغ دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے میچ میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سینچر مکمل کی۔

بیٹر جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ جوز بٹلر نے سری لنکا کے خلاف دھویں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پہلی سینچری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: شکست پر سخت رویہ نا انصافی ہے، ہربھجن سنگھ

بیٹر جوز بٹلر نے 67 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان مورگن نے بھی سری لنکا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں