راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ درج

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ درج

راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی اسپتال سے بچہ غائب، نامعلوم افراد گڈا رکھ کے فرار

ہم نیوز کے مطابق نومولود بچے کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی سے نومولود بچے کے اغوا کا پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لے لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہولی فیملی اسپتال کی انتطامیہ کے احکامات دیے ہیں کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اس حوالے سے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

ہم نیوز کے مطابق نومولود بچے کے اغوا کا سی سی پی او راولپنڈی نے بھی سخت نوٹس لیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور سیکیورٹی کے عملے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

راولپنڈی پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ سی سی پی او کی ہدایت پر نومولود بچے کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں بچے کے اغوا کاروں نے نومولود کی جگہ پلاسٹک کا گڈا رکھ کر بچے کو اغوا کیا اور فرار ہو گئے۔

نومولود بچے کے والد شاہد محمود نے جب واقعہ سے اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تو عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی۔

دو بار اغوا ہونے والا بچہ۔۔۔ جس سے اب پولیس بھی پیار کرتی ہے

نومولود بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر والدہ کی طبیعت ازحد خراب ہوئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں