دلہا تبدیل ہو گیا: دلہن والوں نے بارات واپس کردی، تھانے میں درخواست دیدی

دولھا تبدیل ہو گیا: دلہن والوں نے بارات واپس کردی، تھانے میں درخواست دیدی

فائل فوٹو


سرگودھا: دلہا بدل کے آنے والے باراتیوں کو نہ صرف دلہن والوں نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا بلکہ ان کے خلاف تھانے میں کارروائی کی بھی درخواست دے دی۔

ملتان: پولیس نے دس اور 12 سالہ دلہنوں کی شادیاں ناکام بنادیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے مقامی پولیس اسٹیشن میں دلہن کے والدین کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شادی کے لیے جو لڑکا دکھایا گیا تھا وہ دوسرا تھا لیکن بارات کے ساتھ آنے والا دلہا کوئی اور تھا۔

تھانے میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بارات کے ساتھ آنے والے دلہا کی عمر بھی زیادہ تھی۔

دلہن والوں کی جانب سے علاقہ پولیس کو بتایا گیا ہے کہ انہوں ںے قرض لے کر باراتیوں کو کھانا کھلایا لیکن انہی کے ساتھ دھوکہ ہو گیا اور بارات کی واپسی کے بعد انہیں دھمکیاں دینے کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

نہ ڈولی نہ گھوڑی ، دلہا دلہن دیگچے میں شادی کرنے نکل پڑے

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے والدین کی جانب سے ملنے والی درخواست پر  کارروائی شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں