امارات: پانچ سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور

امارات: پانچ سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور

دبئی: متحدہ عرب امارات میں پانچ سے 11 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منظوری حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔

فائزر ویکسین کی افادیت 6 ماہ بعد نصف رہ جاتی ہے، طبی تحقیق

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اس ضمن میں باقاعدہ بیان جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تین سال کے بچوں سے لے کر 17 سال تک کے نوجوانوں کے لیے صرف سائنو فارم ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔

12سے17سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی

فائزر کی خوارک سے متعلق بیان میں لکھا گیا ہے کہ کلینیکل تحقیق کے نتائج بتا رہے ہیں کہ ویکسین (استعمال کے لیے) محفوظ ہے اور اس نے پانچ سے 11 سال کے بچوں میں مضبوط مدافعتی رد عمل دیا ہے۔

اس ضمن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلے سے بیمار افراد جنہوں نے فائزر یا اسپتنک ویکسین لگائی ہیں اب تیسری بوسٹر خوراک بھی لگوا سکتے ہیں۔

فائزر ویکسین بچوں کیلئے انتہائی مؤثر قرار

حکومت نے اس سے قبل صرف ان لوگوں کو بوسٹر خوراکیں دی تھیں جنہوں نے سائنوفارم کی خوراکیں مکمل کرلی تھیں۔


متعلقہ خبریں