ڈالر مزید ایک روپے سستا،170روپے29پیسے کا ہوگیا

ڈالر

 سعودی عرب سے مالی معاونت ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پرہی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر170 روپے29 پیسوں پرٹریڈ ہورہا ہے۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔

26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں 4 روپے98 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 175 روپے 27 پیسے کا ہو گیا

ماہرین کا کہنا  ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے  کی قدر کو بڑھا دیا ہے۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ اور روپیہ مستحکم ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ آئندہ ہفتے معاہدہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔  ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں