دریائے جہلم کا پل مکمل، چناپ کاجزوی طور پر کھول دیا گیا


حکومت کے کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بعد راستے جزوی طورپر کھل گئے ہیں۔

جی ٹی روڈ پر کئی مقامات سے ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔ دھرنا جی ٹی روڈ سے کھلے گراؤنڈ میں منتقل ہوگیا ہے۔

دریائے جہلم کا پل مکمل اور چناپ کاجزوی طور پر کھو ل دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں مری روڈ سے کنٹینر ہٹا دئیے گئے اور اسلام آباد سےفیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے ہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین وزیر آباد میں جی ٹی روڈ خالی کرکے قریبی پارک میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاہدے پر عملدرآمد تک دھرنا جاری رہے گا۔

حکومت سے معاہدے کے بعد اللّٰہ والا چوک وزیر آباد سے بھی مظاہرین منشتر ہوگئے اور قریبی پارک میں خیمے لگا لیے، مظاہرین معاہدے پر عمل درآمد تک وہیں بیٹھے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مظاہرین کے روڈ سے ہٹ جانے کے باعث وزير آباد میں ٹریفک بحال ہوگئی لیکن معمولات زندگی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے۔ وزیر آباد، گجرات اور گوجرانوالا میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور اس روٹ پر ٹرین سروس بھی ابھی تک معطل ہے۔


متعلقہ خبریں