ایتھوپیا: ہنگامی حالت نافذ، عوام شہر کی حفاظت کے لیے تیار رہیں، حکام

ایتھوپیا: ہنگامی حالت نافذ، عوام شہر کی حفاظت کے لیے تیار رہیں، حکام

ادیس ابابا: ایتھوپیا کی وزرا کونسل نے فوری طور پر ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔  عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کو اگلے دو دنوں میں رجسٹر کرالیں اور شہر کی حفاظت کے لیے بھی تیار رہیں۔

افریقہ: چاڈ کے صدر باغیوں سے لڑتے ہوئے ہلاک

ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے نفاذ کا بنیادی مقصد عوام کو دہشت گرد گروپ ٹیگرے پیپلز لیبریشن فرنٹ ( ٹی پی ایل ایف) سے تحفظ دینا ہے۔ اس گروپ کے متعلق سرکار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ تشدد میں ملوث ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب کہ وزرا کونسل نے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے، باغیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت ادیس ابابا کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی کھوج کا سفر

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کی حکومت نے یہ فیصلہ شمالی ٹیگرے میں جنگجووں کے اس دعوے کے بعد کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ احمارا کے قریبی اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قصبے ڈیسی اور کومبولچا پر قبضہ کرلیا ہے۔ ٹیگرے جنگجو گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی حکومت کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ فوج دونوں اہم علاقوں پر قبضے کے لیے لڑ رہی ہے جو ادیس بابا سے 400 کلو میٹر دور واقع ہیں۔

ایتھوپیا: نامعلوم افراد کا گاؤں پر حملہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے شمالی علاقوں میں مواصلات بند ہے اور صحافیوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں