پاکستانی ٹیم نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی، اچھی کارکردگی کو سراہا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، لیکن نمیبیا کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جیت کے بعد پاکستانی ٹیم نے خوشی تو منائی لیکن نمیبیا کے کھلاڑیوں کو بھی نہ بھولے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پوری ٹیم ان کے ڈیسنگ روم پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ہیرو بھی پاکستانی ٹیم کے فین

پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کو ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اور ایک اچھے ماحول میں تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ وقت گزارا، جس میں جہاں محمد حفیظ ان کے کھلاڑی کو خاص ٹیپس بھی دیتے نظر آئے، وہیں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستانی ٹیم کے اس عمل نے انڑنیٹ پر صارفین کے دل جیت لیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس بار ٹورنامنٹ میں میچ تو جیت ہی رہی ہے ساتھ ہی مسلسل دل بھی جیت رہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 190 رنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

پاکستان کے بولرز اوس کے باوجود اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور نمیبیا کے بیٹرز کو کھل کر بیٹنگ کرنے سے روکے رکھا۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن، شاداب، عماد اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں