بجلی3روپے45پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جس میں تین روپے پینتالیس پیسے اضافے استدعا کی گئی ہے۔

کے الیکڑک نے ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑا ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب سولہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ گیس کے کم پریشر کی وجہ سے اٹھانوے کروڑ نوے لاکھ روپے کا بوجھ پڑ۔

چئرمین نیپرا  توصیف فاروقی نے سوال کیا کہ کیا سوئی سدرن کمپنی سے گیس کی خرید وفروخت کا معاہدہ ہوگیا ہے؟

کے الیکڑک حکام نے بتایا کہ سوئی سدرن کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے اور معاہدے کے حوالے سےبات چیت کی ہے سوئی سدرن نے کہا ہےکہ وزارت توانائی سے احکامات کے بعد کے الیکڑک سے میٹنگ کریں گے۔

ایک صارف نے کہا کہ کے الیکٹرک نے بجلی پیداوار کے غلط اعداد وشمار دے کر قوم اور نیپرا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

چیئرمین نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ کے الیکڑک بجلی کی پیداوا، کس پاورپلانٹ سے کتنی بجلی پیدا ہوئی، لاگت اورفروخت کے حوالے سے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر ڈالے۔ کے الیکڑک سے تمام تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

نیپرا نے کہا کے الیکڑک نے اپنے ذرائع سے سینتالیس فیصداورسی پی پی اے سے تریپن فیصد بجلی لی ہے۔ ایک بات کھل کر آئی ہے کہ وفاقی حکومت کے الیکڑک کو سستی بجلی فراہم کر رہی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اوراتھارٹی تفصیلات کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں