کراچی ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد


ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

مسافرگلف ائیر کے ذریعے بحرین جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ رحمان نامی مسافر نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف عملے نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

بعد ازاں تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں