انگلینڈ ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، شعیب اختر

مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بابر اعظم کو ملنا چاہیے تھا، شعیب اختر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نمیبیا سے جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

انہوں ںے کہا کہ قومی ٹیم مضبوط اور مثبت سمت میں جا رہی ہے تاہم پاکستان کو اب دوسرے گروپس کی ٹیموں سے مقابلے کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں