گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

گھی

اسلام آباد: گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مختلف برانڈز کی جانب سے کیا گیا ہے۔

گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مختلف برانڈز کے وہ گھی اور خوردنی تیل جو یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہیں ان کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر خوردنی تیل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

گھی، ٹماٹر،گوشت، آلو اور دال ماش سمیت 29 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں