بھارت : ہندوتوا جیت گئی، انتظامیہ ہار گئی، نماز جمعہ کے 8 اجتماعات پر پابندی لگ گئی

بھارت : ہندوتوا جیت گئی، انتظامیہ ہار گئی، نماز جمعہ کے 8 اجتماعات پر پابندی لگ گئی

نئی دہلی: بھارت کی ریاست ہریانہ کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اور مسلم مخالف فیصلہ کرتے ہوئے کھلے مقامات پرنماز جمعہ کے اجتماعات پہ پابندی عائد کردی ہے۔

بالا کوٹ حملے کے ناکام بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ترقی دیدی گئی

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع گڑ گاؤں کی انتظامیہ نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے گڑ گاؤں میں ہندوتوا تسلسل کے ساتھ  ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کررہی تھی کہ وہ نماز جمعہ کے کھلے مقامات پر اجتماعات نہ ہونے دے اور اس پر باقاعدہ پابندی عائد کرے۔

ضلعی انتظامیہ نے ہندوتوا کے مطالبے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے گڑ گاؤں کے 8 مقامات پہ ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماعات کے اجازت نامے منسوخ کردیے ہیں۔

پاکستان کا بھارت کی بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اس علاقے میں باقاعدہ اجازت سے 37 نامزد مقامات پر نماز جمعہ کے کھلے مقامات پر اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ مقامی رہائشیوں اور ریزیڈنٹ ویلفیئرایسوسی ایشنز کے اعتراضات کے بعد لگائی ہے۔

بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن علاقوں کے اجازت نامے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں بنگالی بستی سیکٹر 49، وی بلاک ڈی ایل ایف فیز3 اور سورت نگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں