جماعت اسلامی نے بےروزگاری مارچ کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے بےروزگاری مارچ کا اعلان کر دیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بے روزگاری مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سوا تین سال میں صرف محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر اعظم کی تقریر کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری خطے کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ افغانستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ ہر سطح پر لڑے گی اور 28 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک کی جانب بے روزگاری مارچ ہو گا۔ پرامن جمہوری جدوجہد میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حقائق کی مکمل تصویر کشی نہیں کی وہ مہنگائی کا موازنہ امریکہ اور یورپ سے کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مغربی ممالک کی عوام کو میسر سہولیات کا بھی تذکرہ فرما دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے اور ڈبونے والے ملاح خود ہیں۔ پی ٹی آئی سپورٹرز اور اسے اقتدار میں لانے والے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔ حواس باختہ حکمران صلاحیت سے عاری ہیں جبکہ حکومت نے سوا تین سال میں محرومیاں اور مایوسیاں بانٹیں۔


متعلقہ خبریں