اب کوئی ٹیم آسٹریلیا سے نہیں ڈرتی، شین وارن


آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ اب کوئی ٹیم آسٹریلیا سے نہیں ڈرتی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے قبل ٹیمیں کہتی تھی کہ ہم کنگروز کا مقابلہ کرنے کے لیے خوب جان لڑائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی آسٹریلوی ٹیم سے دیگر ٹیمیں ڈرتی تھیں تاہم اب صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔

شین وارن نے کہا کہ اب آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ٹیمیں یہ سوچ کر آتی ہیں وہ آسٹریلوی ٹیم کو شکست دے سکتی ہیں، ان میں وہ ڈر ختم ہو چکا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی، شین وارن کی پیشگوئی


متعلقہ خبریں