فواد چودھری نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا نسخہ بتا دیا

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم  اب بھی  سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے  اگروہ  جعلی میلز بھیج دیں۔ اوراگر نیوزی لینڈ کی ٹیم  سیکیورٹی  کی و جہ سے عرب  امارات  کو چھوڑ کرچلی جائے۔

وفاقی وزیر  فواد چوھری نے بھارت کی جانب سے پاکستان  کے خلاف سازشوں  پر تنقید کرتے ہوئے جعلی میلز کا تذکرہ کیا ہے۔ یاد رہے  کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ سیریز منسوخ کر کے واپس لوٹ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی اکاونٹ: نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دی گئیں، فواد چودھری

نیوزی لینڈ نے کرکٹ سیریز کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی رسک قرار دیاتھا۔  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے انکشاف  کیا تھا کہ  نیوزی لینڈ  کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھےبھارت کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے  کہا تھا کہ بھارت میں جعلی اکاونٹ بنائے گئے۔ احسان اللہ احسان کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنا۔نیوزی لینڈ ٹیم کو بھارت سے دھمکیاں دیں گئیں۔

فواد چودھری نے ایک بار پھر بھارت کو آئینہ دکھاتے  ہوئے کہا ہے کہ ھارتی کرکٹ ٹیم  اب بھی  سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے  اگروہ  جعلی میلز بھیج دیں۔ اوراگر نیوزی لینڈ کی ٹیم  سیکیورٹی  کی و جہ سے عرب  امارات  کو چھوڑ کرچلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فتوحات کا چوکا! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہار کے بعد بھارت کی  سیمی فائنل تک رسائی مشکل نظر آرہی  ہے۔  بھارت کے افغانستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ بھارت  کے سیمی فائنل تک رسائی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

جبکہ پاکستان مسلسل فتوحات اور شاندار کارکردگی کے پاعث چار میچ جیت کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں