کوئٹہ میں دھماکہ، 2پولیس اہلکار زخمی


کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار بائیک پر گشت کررہے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔ دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

جائے وقوعہ سے ثبوت و شاہد جمع کرکے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے جس کے بعد دھماکے کی نوعیت معلوم ہو سکے تھی۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں