دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا آخر ہوگا کیا انجام؟ نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ کے پانچویں اور آخری سیزن کے دوسرے والیم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے آرہا ہے۔
منی ہیسٹ سیزن 5 کا پہلا ولیوم 3 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ جس میں 5 قسطیں دکھائی گئی تھیں، جبکہ دوسرا اور ٓاخری حصہ 3 دسمبر کو دکھایا جائے گا۔
The world’s greatest heist comes to an end on December 3
Brace yourself for the final season of La Casa de Papel / Money Heist pic.twitter.com/Kq68OKKk5d
— Netflix (@netflix) November 3, 2021
سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، جس کا انتظار بھی بے صبری سے کیا جا رہا تھا۔
گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔
منی ہیسٹ کو نیٹ فلکس پر بنا انگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔ پروفیسر کے اگلی پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔