معاہدے کے باجود راستےبند، شہری کئی کلومیٹرپیدل چلنے پر مجبور


حکومت اور کالعدم تنظیم  کے درمیان معاہدے کے باجود راستے بدستور بند ہیں اور شہریوں کو کئی کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑ رہا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گجرات میں دریائے چناب پر تاحال کنٹینرزموجود ہیں اور ٹول پلازہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

مارچ کے شرکا گزشتہ ہفتےسے وزیرآباد میں موجود ہیں جنہوں نے مذاکرات کے دوران اسلام آباد کی طرف نہ بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر آباد میں کالعدم جماعت کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ شرکا نے  سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سبزی منڈی، پیٹرول پمپس، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جزوی طور پر بحال کیے گئے ہیں۔ دریائے چناب ٹول پلازہ پرخندقیں تاحال نہیں بھری گئیں اور راستے بلاک ہیں۔

انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرز لگا رکھے ہیں جبکہ پنجاب میں رینجرز بھی طلب کی ہے۔گجرات اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والوں کو تاحال راستہ بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم کے مزید 100 افراد کی رہائی اور90افراد کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ 7اے  ٹی اے کے تحت درج 4مقدمات سے نام خارج  کیے جائیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں