کراچی:ناظم جوکھیو قتل،لواحقین کا نیشنل ہائی وے پراحتجاج


کراچی میں  ناظم جوکھیو کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر احتجاج  شروع  کر دیا۔ احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔
مظاہرین  نے شدید الفاظ میں نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ذمہ داروں کوگرفتارکیا جائے۔ لواحقین کا کہناہےکہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے مظاہرین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے رکھاہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اب تک ہم سے بات کرنے کے لیے کوئی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا ،۔جب تک انصاف نہیں ملے گا ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔

پولیس کے مطابق   جھگڑےکےدوران لاٹھی اورگھونسوں سے جوان  کی ہلاکت ہوئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35سالہ ناظم کےنام سےہوئی۔

نیشنل ہائی وے پر مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں