کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو نہ روکنے پرپولیس افسران کیخلاف کارروائی کا امکان

فائل فوٹو


کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) کے مظاہرین کو نہ روکنے پر سی سی پی او لاہور سمیت متعدد افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو ہٹانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سمیت متعدد افسران کو ہٹایا جاسکتا ہے۔

سی سی پی اولاہور کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نےتین افسران کے انٹرویوز بھی کیے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ انٹرویوز کے وقت موجود تھے۔

آر پی او ملتان اور سی پی او راولپنڈی کو لاہور لائے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آر پی او شیخوپورہ اور آر پی او گوجرانوالہ کو بھی ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نمائندہ ہم نیوز کے مطابق لاہورسمیت تین اضلاع کے پولیس افسران مظاہرین کو روکنے میں ناکام ہوئے۔

 

 


متعلقہ خبریں