بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثے پر تعزیت کرتے ہیں جبکہ پاکستان کا کابل میں دہشت گردی پر اظہار افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد اور سہولت کے لیے ایف ایم پورٹل کا افتتاح ہو گیا ہے۔ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ دار ملک نہیں ہے جبک ایف اے ٹی ایف کو چند ممالک سیاسی بنیادوں پر استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان کی کارگردگی کا ایف اے ٹی ایف رکن ممالک نے اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو چاہیے اپنا کاروبار کریں، فواد چوہدری

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ افوج تعینات کی ہے اور بھارت نے جموں و کشمیر کے مخلتف حصوں پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن بھارت دنیا کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر سے شارجہ کی پروازوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

کرتارپور راہداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر ہمارا مؤقف واضح ہے اور افغانستان میں ہم امن و استحکام چاہتے ہیں۔ ہم ایسے اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے جس سے خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو چاہیے اپنا کاروبار کریں، فواد چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

کرکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قو می ٹیم نے ٹی 20 چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت میں کرکٹ سے متعلق رویہ قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں