حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش این آر او ہو چکا، سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش این آر او ہو چکا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عوام کے لیے ریلیف نہیں تکلیف پیکج ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر عوام کے لیے ایک اور لالی پاپ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سبسڈی ختم کرے اور بڑھائی گئی قیمتیں واپس لے۔

تیل و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،سیلز ٹیکس استشنیٰ کم ہوگا: شوکت ترین

انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا تو وہاں کی عوام کو ریلیف بھی دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکمران پہلے کہتے تھے کہ ان کے پاس 2 سو معاشی ماہرین ہیں لیکن یہاں تو تمام مافیاز کابینہ و حکومت میں موجود ہیں۔

عمران خان نے آج لالی پاپ پیکج کا اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔


متعلقہ خبریں