پنجاب: ایک لاکھ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد بھرتیوں کےعمل کو مکمل کریں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتیوں سے روزگار میسر آئے گا لیکن اس بات کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا کہ تمام بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پرہوں۔

انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پرہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں اور کالجوں میں 33 ہزار آسامیوں میں بھرتیاں ہوگی۔

حسان خاور کے مطابق دیگر شعبوں میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل کی مانیٹرنگ خود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب 4 ہزار پٹواری بھرتی کرے گی، محکمہ جیل میں 4 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی اور سی ٹی آئی 3500 خالی آسامیوں پر بھی تقرریاں ہوں گی۔

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 16 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران تبدیل کردیے جائیں گے، خواہ تبادلہ 25 مرتبہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاہور میں پولیس کے اندر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں لیکن آئی جی پنجاب کو تبدیل کیے جانے کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے مسائل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر معاہدہ سامنے لائیں گے۔

پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا

ہم نیوز کے مطابق حسان خاورنے کہا کہ عوام کی روزانہ کی بنیاد پر شکایتوں کا ازالہ ہماری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرانسفر ارو پوسٹنگ نہ کی جائے تو حکومت پر باتیں ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں