پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

لاہور: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش

ہم نیوز کے مطابق غلام محمود ڈوگر کی جگہ فیاض احمد کو سی سی پی او لاہور متعین کردیا گیا ہے جب کہ احسن یونس ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقرر کردیا گیا ہے جب کہ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کا کارنامہ، کمسن بچوں پر مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پراونشنل ہائی وے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا ہے جب کہ منیر احمد شیخ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب  متعین کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محمد سہیل چودھری کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ متعین کیا گیا ہے، اطہر اسماعیل امجد کو سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد فیصل رانا کو آر پی او سرگودھا متعین کیا گیا ہے۔

پنجاب میں شہروں کے میئر کا انتخاب براہ راست ہو گا

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی،عمران احمر آر پی او گوجرانوالہ اور محمد وقاص نذیر آر پی او ڈی جی خان تعینات کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے بھی متعدد ڈی پی اوز اور ایس ایس پی آپریشنز کے تقرر و تبادلے کردیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بلال ظفر شیخ  کو ڈی پی او حافظ آباد، بلال افتخار کو ڈی پی او چنیوٹ، عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ، اسماعیل رحمان کو ڈی پی او میانوالی، کیپٹن (ر) منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، سید ندیم  عباس کو ڈی پی او خانیوال اورعلی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کردیا ہے۔

پنجاب: ایک لاکھ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے کیپٹن (ریٹائرڈ) مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہوراور عمران کشور کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور متعین کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں