دنیا کا سب سے بڑا آلو ؟

دنیا کا سب سے بڑا آلو ؟

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں کھیتی باڑی کرنے والے جوڑے نے سب سے بڑا آلو اگانے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کسان کے کھیتوں سے ساڑھے 17 پاؤنڈ بڑا آلو برآمد ہوا ہے اور یہ جوڑا اب انتظار کر رہا ہے کہ ان کے آلو کو دنیا کا سب سے بڑا آلو قرار دیا جائے۔

چھوٹے سے کھیتوں کے مالک جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے فارم میں زمین کے اندر کسی بڑی سی چیز کا معلوم ہوا تو انہوں ںے کھدال کے ذریعے کھود کر اسے باہر نکالا تو یہ ساڑھے 17 پاؤنڈ کا تھا جسے دیکھ کر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اپنے گودام میں رکھے ترازو سے آلو کا وزن کیا تو یہ تقریباً 7 کلو 9 سو گرام تھا۔ اتنے بڑے آلو کے چرچے دور دور تک پھیل گئے ہیں جبکہ آلو کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ لے جانے کے لیے ایک چھوٹی سے گاڑی بھی بنائی گئی ہے۔

کریگ براؤن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس آلو کی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر بھی شیئر کی جسے لوگوں کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی کا اختلاف، انوکھا مقدمہ لے کر عدالت پہنچ گئے

اس حوالے سے کریگ کا کہنا تھا کہ وہ باغبانی کے لیے کوئی خفیہ طریقہ استعمال نہیں کرتے بلکہ گائے کی کھاد اور بھوسے کو بطور کھاد استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں سے آلو برآمد ہوا ہے وہاں اب کھیرے کی کاشت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج سب سے بڑا آلو 2011 میں برطانیہ سے نکالا گیا تھا۔ جس کا وزن پانچ کلو گرام تھا۔


متعلقہ خبریں