ویرات کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں، انوشکا شرما


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ اور  ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی اور کوہلی کی ایک تصویر شئیر کیا، جس کے نیچے لکھا کہ کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں اور وہ یہ دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پریشر ہینڈل نہ کرنے کا اعتراف

انوشکا شرما نے ویرات کے لیے ایک طویل پوسٹ لکھتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے لکھا کہ یہ ان دونوں کا انداز نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کریں لیکن وہ کبھی کبھی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)


انہوں نے لکھا کہ ہماری تصویر کے لیے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں، آپ نے ہر جگہ اپنے آپ کو بہتر بنایا ہے۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا سکے، جو آپ کی زندگی میں ہیں اور آپ کو جانتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔

آخر میں انہوں نے ویرات کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی زندگی میں آنے کے لیے شکریہ۔


متعلقہ خبریں