خواتین اساتذہ کے واش روم کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

خواتین اساتذہ کے واش روم کے واشنگ ایریا میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے واش رومز کے واشنگ ایریا خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اسکول صفورا گوٹھ کے قریب واقع ہے۔

سینیٹ ہال سے6کیمرے برآمد: ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیم نے ڈائریکٹر پرائیو ٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی سربراہی میں اسکول کا دورہ کیا اور واش روم کے واشنگ ایریا سے خفیہ کیمرے بر آمد کیے جس کے بعد اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی۔ واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہیں۔

نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

محکمہ تعلیم کی ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرادی ہے۔ اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں