کس شہر میں چینی کی کیا قیمت ہے؟

sugar rate

اسلام آباد: کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے بتائی ہے۔

گھی، چینی، ٹماٹر، گوشت، آٹا، آلو اور انڈے سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اس وقت پشاور اور کوئٹہ میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق درج بالا شہروں کے علاوہ فیصل آباد میں چینی 130 روپے فی کلو اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 100 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں چینی اس وقت بھی 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

چینی150روپے فی کلو ہوگئی

واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ گھی، چینی، ٹماٹر، آلو اور انڈے سمیت 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں