آتے ہی نیب کو بند کر دیں گے، ہم ہوتے تو ڈالر کم، پیٹرول سستا ہوتا، شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ (ن) کے سنئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کی حکومت ہوتی تو ڈالر 110 اور 115 کا ہوتا اور پٹرول کی قیمتیں کم ہوتیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنا حکومت کی کوتاہی ہے ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم حکومت میں آتے ہی نیب کو بند کریں گے۔ چئیرمین نیب سمیت تمام اہلکار جنہوں نے احتساب کا ڈرامہ رچایا ان کیخلاف کمیشن بنے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن نے نمبر پورے کرنے ہیں تاہم 10 بندے نیب اور 10 بندے ایف آئی اے اٹھوا لے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو سینیٹ میں لائے جہاں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔


متعلقہ خبریں