ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف جیت کے بعد بھارت رن ریٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بھی آ گے نکل گیا۔

آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا گیا 86 رنز کا ہدف باآسانی 7 اوورز میں پورا کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ بھارت کا رن ریٹ 1.619، افغانستان کا رن ریٹ 1.48، نیوزی لینڈ کا 1.2 جب کہ پاکستان کا رن ریٹ 1.06 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کا انتظار کرنا ہو گا۔ نیوزی لینڈ کی افغانستان سے شکست بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز بڑھا دے گی۔

اس کے ساتھ کوہلی الیون کو بمیبیا کے خلاف اپنا میچ بھاری مارجن سے  ہر صورت جیتنا ہے۔


متعلقہ خبریں