بہاولپور ائیرپورٹ پر جہاز کے لینڈنگ گیئر سے جانور ٹکرا گیا


بہاولپور ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران جہاز کے لینڈنگ گیئر سے جانور ٹکرا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اڑان بھرتے ہی چارٹرڈ طیارے کے کپتان کو لینڈنگ گیئرسے کوئی چیز ٹکرانے کا شبہ ہوا جس پرپائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

ایئرسائیڈ ٹیم کی جانب سے رن وے کے معائنے کے دوران گیڈر کا بچہ مرا ہوا پایا گیا جس کی باقیات کو ہٹا کر رن وے کو بحال کیا گیا۔

طیارہ حادثہ: پائلٹ نے کریش لینڈنگ کیلئے ٹاور کو اطلاع  نہیں دی، غلام سرور

نجی چارٹر طیارے میں بہاولہور سے مریض کو اسلام آباد پہنچانے کے بعد ٹیکنیکل ٹیم نے طیارے کو تفصیلی معائنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

حادثے میں لینڈنگ گیئر سمیت طیارے کی کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا۔


متعلقہ خبریں