لڑکوں کو بھی اسکرٹ پہن کر اسکول آنے کی ہدایت

لڑکوں کو بھی اسکرٹ پہن کر اسکول آنے کی ہدایت

میدرڈ: اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو بھی لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر آنے کا حکم دے دیا ہے۔

طالبان لڑکیوں کو اسکول واپس آنے کی اجازت دیں، ملالہ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپین میں اسکول انتظامیہ نے لڑکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لڑکیوں کی طرح اسکرٹ پہن کر کلاس میں آئیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کا بنیادی مقصد اس پیغام کو عام کرنا ہے کہ لباس کی کوئی صنف نہیں ہوتی ہے۔

ایڈںبرگ کے کیسل ویو پرائمری اسکول نے طلبا و طالبات دونوں کو کلاس میں اسکرٹ پہن کر آنے کو کہا ہے جس کے بعد تمام طلبا نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول تحریک میں شرکت کی۔ یہ کلاتھ ہیو نو جینڈر تحریک کا حصہ ہے۔

افغانستان میں صرف لڑکوں کے اسکول کھولنے کی اجازت، یونیسکو کا انتباہ

یہ تحریک اس وقت شروع ہوئی تھی جب 15 سال کے طالب علم مائیکل گومز کو کلاس میں اسکرٹ پہننے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیسل ویو اسکول کے طلبا و طالبات کے ساتھ اساتذہ بھی اسکرٹ پہنے ہوئے دکھائی دیے۔

پنجاب کے اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کا نصاب منظور

اسکول کی خاتون ٹیچر مس وائٹ کا کہنا ہے کہ اسکول دقیانوسی خیالات کے خلاف آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ویئر اے اسکرٹ ٹو اسکول ڈے کا اہتمام کیا مگر کسی کو اسکرٹ پہننے کے لئے مجبور نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں