ٹیکساس:میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے8افراد ہلاک


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک  ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات ٹیکساس میں آسٹرو ورلڈ فیسٹیول میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ‘سینکڑوں’ زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق اسٹیج کی طرف ہجوم کا دباؤ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے بعد  بڑھ گیا۔ اس وقت سکاٹ این آر جی پارک میں پرفارم کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا  ہے کہ ہیوسٹن کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے 17 افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ جن میں سے 11 کو دل کا دورہ پڑا۔ این آر جی پارک میں جائے وقوعہ پر بھی بہت سے لوگوں کا علاج کیا گیا، جہاں ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا  ہے کہ  حادثے میں  کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

عینی  شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیج کے سامنے کی طرف بھیڑ کا دباو بڑھنے لگا۔ اور اس سے کچھ گھبراہٹ ہوئی اور کچھ لوگ زخمی ہونے لگے۔ لوگ  بے ہوش ہو کر گرنے لگ گئے، اور اس سے مزید خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

دو روزہ ایونٹ کی افتتاحی رات50,000 کا ہجوم دکھانے میں آیا۔  ایونٹ  کے ٹکٹ اس سال مئی میں فروخت کے لیے پیش کرنے کے  ایک گھنٹے کے اندر فروخت ہو گئے تھے۔ جب کہ گزشتہ سال کوویِڈ کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب منسوخ  کر دی گئی  تھی۔

حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کے فوراً بعد شو کو ختم  کر دیا گیا اور دوسرے دن کا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے

 


متعلقہ خبریں