حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، انہیں روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج  کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام پر ترس کھائیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے پر خوشی ہے، 2 سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ منصوبے میں شامل پارٹنر بینک رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے مشیر خزانہ سے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے پہلے سے زائد فنڈز مختص کریں۔

ملاقات میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سسٹم مضبوط ہو چکا ہے، توجہ منصوبے میں مزید تیزی لانے پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں