برازیل: طیارہ حادثے میں معروف گلوکارہ ہلاک


برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ میریلیا گزشتہ سال برازیل میں سب سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین تحقیقات کے لیے مزید ٹھہریں گے

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا۔

دوسری جانب برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس خبر سے پورا ملک غم زدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈونکا آج کی نسل کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ بولسونارو نے ٹویٹ کیا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم نے اپنے بہت قریبی شخص کو کھو دیا ہے۔


متعلقہ خبریں