امریکہ نے بھارتی اقلیت مخالف پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا


واشنگٹن: امریکہ نے انتہا پسند مودی سرکار کی اقلیت مخالف پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی حکومت مسلمانوں، سکھ، مسیحی اور دلت آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت مذہبی آزادی متاثر کرنے والی پالیسیاں نافذ کر رہی ہیں اور قوانین سے مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت اور خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

امریکہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ریاستی حکام سوشل میڈیا کو اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جن کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک سیرالیون کے دارالحکومت میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 100 افراد ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سی اے اے کے قانون سے مسلمانوں کو جلا وطنی اور طویل حراست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمیشن نے امریکی محکمہ خارجہ کو بھارت میں مذہبی آزادی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی سفارش بھی کر دی۔


متعلقہ خبریں