کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو کالعدم تحریک لبیک پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی تھی۔


متعلقہ خبریں