ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا۔

افغانستان کی شکست کی وجہ سے بھارت بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا۔

نیوزی لینڈ نے 19 ویں اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 125 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 40 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

افغانستان کے کھلاڑی نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹیرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹم ساوتھی نے 2 جبکہ ایشن سودی، ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارت کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا۔


متعلقہ خبریں