ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی


ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے میں آج پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔ شعیب ملک کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کے رچی برینگٹن 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تاہم باقی کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔

شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گر گئی جب محمد رضوان 15 رنز بنا کر حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان کلینڈر ایئر میں ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

کرس گیل نے 2015 میں 1665 رنز بنائے تھے اور محمد رضوان نے کلینڈر ایئر 2021 میں 1666 رنز بنا لیے۔

محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی فخر زمان 13 بالز پر 8 رنز بنا کر کریس گریوز کی بال پر آٹ ہوگئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 112 رنز پر گر گئی اور محمد حفیظ 31 رنز بنا کر سفیان شریف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گر گئی اور بابر اعظم 47 بالز پر 66 رنز بنا کر کریس گریوز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے 18 گیندوں تیز ترین نصف سنچری بنائی اور 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شعیب ملک نے ٹورنا منٹ میں لوکیش راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ شعیب ملک نے اننگز میں 6 چھکے لگائے۔

اسکاٹ لینڈ کے کرس گریوز نے 2، سفیان شریف اور حمزہ طاہر نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ٹیم کے مومنٹم کو برقرار رکھیں گے۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے اور اب مجھے ٹاس ہارنے کی عادت ہوچکی ہے۔


متعلقہ خبریں