افغانستان: جلال آباد میں دو دھماکے، 3 جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان: جلال آباد میں دو دھماکے، 3 جاں بحق، متعدد زخمی

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں یکر بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں کے باعث تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی سفیر کی ملاقات، افغانستان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

ہم نیوز نے ررسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک انٹرنیشنل کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ہونے والے دو دھماکوں میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان انٹیلی جنس اور فوجی اہلکاروں کی داعش میں شمولیت

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپتال ذرائع نے تین نعشوں کو لائے جانے کی تصدیق کی ہے لیکن تاحال طالبان حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

امریکہ کاافغانستان کے لیے14کروڑ ڈالر سےزائدامدادکا اعلان

روسی خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع سے بتایا ہے کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔

افغانستان: غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی عائد

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں کے متعلق کابل نیوز ٹی وی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر تصدیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں